سعودی عرب کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاوں اور جرمانوں کا اعلان

سعودی عرب نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاوں اور جرمانوں کا اعلان کردیا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کی صورت جبکہ حج موسم کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزے کے ساتھ داخل ہونے کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا۔ جب کہ وزٹ ویزہ ہولڈر کو ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق خلاف ورزی پر سہولت کاروں کو ڈی پورٹ اور 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہوگی جب کہ زائرین کی غیر قانونی نقل و حمل کی صورت میں گاڑی ضبط کی جاسکتی ہے۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ جرمانہ یا سزا کے خلاف 30 دن میں اپیل اور 60 دن میں عدالت میں درخواست دائر کی جاسکے گی جبکہ قوانین اور سزائوں کا اطلاق یکم ذی القعدہ سے 14 ذو الحجہ تک ہو گا۔

Saudi Arabia announces tough penalties and fines for violations of Hajj rules

اپنا تبصرہ لکھیں