سمندری طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل ٹیمپا بے سے ٹکرا گیا نظام زندگی درہم برہم ،کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں ،امریکی نیشنل ہیریکین سینٹرکے مطابق طوفان بدھ کی شب امریکی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے ٹکرایا تو وہاں دوسو کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔ فلوریڈا میں طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ریاست بھر میں لگ بھگ پندرہ لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو چکے ہیں ریاست فلوریڈا میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور جھیلوں میں سیلابی صورتِ حال کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔طوفان سے لگ بھگ ڈیڑھ سو گھروں کے تباہ ہونے کی رپورٹس سامنے آ چکی ہیںجو زیادہ تر موبائل ہوم تھے ملٹن طوفان سے محض دو ہفتے قبل فلوریڈا میں ہیلین طوفان ٹکرایا تھا جس کی وجہ سے دوسو تیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔