سوئی سدرن کا کراچی میں 14 اگست کو 14 گھنٹے گیس کی بندش کا اعلان

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر گیس کی بندش کا اعلان کردیا جمعرات کی صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی.ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ واٹربورڈ نے اپنی لائنوں کی بحالی میں تعاون کی درخواست کی ہے جس کے باعث سوئی سدرن کو اپنی مرکزی لائن ہارون آباد سائٹ ایریا منتقل کرنا ہوگی۔ترجمان کے مطابق لائن کی منتقلی کے دوران شیر شاہ، سائٹ، جہان آباد،لاشاری محلہ، میٹروویل کےتمام بلاکس میں گیس بند رہےگی جبکہ پٹھان کالونی، پراناگولیمار، ریکسرکالونی، مسلم آباد اور اطراف میں بھی گیس بند رہے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سائٹ انڈسٹریل ایریا، گلبائی، ماری پور اور منوڑہ کے علاقوں میں بھی 14 اگست کو سپلائی معطل رہےگی اس دوران صارفین کودرپیش آنےوالی زحمت کے لیے ادارہ معذرت خواہ ہے

سوئی سدرن کا کراچی میں 14 اگست کو 14 گھنٹے گیس کی بندش کا اعلان

اپنا تبصرہ لکھیں