سوئیڈن کے شہر اُپسالا میں ایک دکان میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ والپورگیس موسم بہار کے تہوار کے موقع پر پیش آیا جس میں سڑکوں پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن کے شہر اُپسالا میں حجام کی دکان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا فائرنگ کے نتیجے میں دکان میں موجود 3 افراد ہلاک ہو گئے پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں کی جانب سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور انہوں نے پولیس کو رپورٹ کیا .واضح رہے کہ رواں سال فروری میں بھی شہر اوریبرو میں تعلیمی مرکز میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
