سوشل میڈیا پر رشوت کا الزام. ایف ائی اے کا نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا. موبائل ضبط

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایف ائی اے آفیسر کے خلاف رشوت طلبی کا الزام عائد کرنے پر ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپا مار کارروائی کی گئی۔ اداکارہ نادیہ حسین کا موبائل تحویل میں لے لیا گیا ٹیکنیکل ٹیم موبائل کا فرانزک کرائے گی جبکہ نادیہ حسین کو اگلے ہفتے بیان قلمبند کرانے کے لیے پابند کیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اداکارہ نادیہ حسین کو جعلساز نے رشوت کے لیے واٹس ایپ پر کال کی جعلساز نے ایف آئی اے کے سینئر افسر کی تصویر بطور ڈی پی استعمال کی۔ترجمان کے مطابق نادیہ حسین نے ایف آئی اے کراچی سے رابطہ کیا.حکام نے بتایا کہ اداکارہ نادیہ حسین کو ہدایت کی گئی تھی کہ جعل ساز کے خلاف سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی میں شکایت درج کروائیں تاہم انھوں نے ایسا کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پر بیان دیا۔ایف آئی اے حکام کے بقول جعل ساز کا تعلق وہاڑی سے ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ یہ تمام معلومات فراہم کیے جانے کے باوجود نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر جھوٹا الزام لگایا۔سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات لگانا قانوناً جرم ہے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے فراڈ کیس میں گرفتار اپنے شوہر عاطف محمد خان کی رہائی کے بعد تین کروڑ روپے کی خطیر رقم کا مطالبہ کرنے والے مبینہ ایف آئی اے افسر کی آڈیو کال لیک کردی تھی۔اداکارہ نادیہ حسین کا اپنی رہائشگاہ پر ایف آئی اے کے چھاپے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم ان گھر پر آئی تھی ان کا فون لے کر گئے ہیں انہوں نے انہیں اپنے ساتھ فراڈ کی تمام تفصیلات فراہم کردی ہیں۔

Allegation of bribery on social media. FIA raids Nadia Hussain’s house. Mobile seized

اپنا تبصرہ لکھیں