سونے کی قیمت میں 900 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فی تولہ 900 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت 81 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی۔

مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے ہوگئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سونے کی قیمت میں 9 ڈالرفی اونس کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی قیمت دو ہزار 721 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں