سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب

سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت کے پی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا اپوزیشن نے قائد ایوان کے انتخاب کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔قبل ازیں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا اسپیکر بابرسلیم نے ریمارکس دیے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا، وزیراعلیٰ ہی صوبے کا آئینی سربراہ ہوتاہے آئینی ذمہ داری ہے .انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اعلان کیا کہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 70 کے رکن سہیل آفریدی 145 ارکان کے ایوان میں 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے ہیں۔سہیل آفریدی خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے چوتھے وزیراعلیٰ ہیں ان سے قبل پرویز خٹک، محمود خان اور علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہے ہیں۔قبل ازیں اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سب سے پہلے سہیل آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہماری مرضی، ہماری اکثریت ہے، ہماری کوشش ہے کہ ملک میں امن اور انصاف ہو۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےجس دن حکم دیا، میں نےاستعفیٰ دے دیا، جمہوری عمل ہونے دیں، تاخیری حربے استعمال نہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں