سیف علی خان پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے بولی وڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا ہے ممبئی پولیس نے حملہ آور کی تلاش کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل دی تھی۔چاقو حملے کے بعد پولیس نے حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی تھی جس میں حملہ آور کو ملحقہ راستے سے کمپاؤنڈ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔پولیس ذرائع نے ادارکار کے گھریلو عملے کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور نے سیف علی خان سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتبہ شخص اداکار کے گھر کی سیڑھی سے داخل ہو رہا ہے، اس نے ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھی ہے جبکہ اس کے کندھے پر نارنجی رنگ کا اسکارف ہے

اپنا تبصرہ لکھیں