فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے مطابق سندھ کے بیراجز میں پانی کی آمد و اخراج میں اضافہ ہوگیا ہے گڈو بیراج پر تین لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلہ پہنچ گیا ہے تریموں میں پانی میں اضافے کے باعث اپ اسٹریم پر 5 لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلہ ریکارڈ کیا گیا.فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گڈو بیراج پر اپ اسٹریم 3 لاکھ 18 ہزار 229، ڈاؤن اسٹریم میں 3 لاکھ 3 ہزار 877 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں 2 لاکھ 85 ہزار 487، ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 2 لاکھ 34 ہزار 717 کیوسک رہا۔فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے مطابق کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم 2 لاکھ 73 ہزار 844، ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 2 لاکھ 44 ہزار 739 کیوسک نوٹ کیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گڈو بیراج پر پانچ سے چھ ستمبر تک 8 تا 11 لاکھ کیوسک ریلا متوقع ہے جو انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا کرے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ آبپاشی کو سپر فلڈ کی تیاری کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں این ڈی ایم اے کی رپورٹ آئی ہے کہ 8 لاکھ سے 11 لاکھ کیوسک پانی آئے گا اور اگر 9 لاکھ کیوسک کا ریلہ آیا تو شاہی بند کو خطرہ ہے کوشش ہوگی کہیں بھی بند نہ ٹوٹے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ کسی بھی طریقے سے انسانی جانوں اور لائیو اسٹاک کی حفاظت کریں پانی 9 لاکھ آئے یا 10 لاکھ اس میں کچے کا علاقہ تو ڈوب جائے گا
