سیمی فائنل کے اہم میچ میں افغانستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 274 رنز کا ہدف دے دیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 3 رنز کے مجموعے پر رحمت اللہ گرباز آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد افغان بیٹرز نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹ کے لیے 67 رنز کی پاٹنر ژپ قائم کی تاہم اس موقع پر ابراہیم زدران 22 رنز پر آؤٹ ہوگئے . جس کے بعد تیسری وکٹ بھی 91 رنز پر گر گئی جب رحمت شاہ میکس ویل کا شکار بنےاس کے بعد صدیق اللہ اتل اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے اسکور کو 159 رنز تک پہنچا دیا تاہم اس موقع پر 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے صدیق اللہ اتل آؤٹ ہو گئے۔افغانستان کو پانچواں نقصان 176، چھٹا 182 اور ساتویں وکٹ 199 رنز پر گرگئی لیکن وکٹیں گرنے کے باوجود عظمت اللہ عمرزئی نے 5 چھکوں اور ایک چوکے سے سجی 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔افغان ٹیم صدیق اللہ اتل اور عظمت اللہ عمرزئی کی نصف سینچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا۔یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے اہم ہے اس میں سے جو بھی ٹیم جیتے گی وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشوز 9 اوور میں 47 رنز دے کر 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جکہ اسپینسر جانسن اور ایڈم زامپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس کے علاوہ گلین میکسویل اور نیتھن ایلِس ایک، ایک وکٹ لے سکے۔واضح رہے کہ اگر افغانستان کی ٹیم میچ ہاری تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگا اور اسے ہفتے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ابھی 3،3 پوائنٹس ہیں البتہ رن ریٹ افریقا کا بہتر ہے۔افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Afghanistan’s target of 274 runs to win against Australia in the important semi-final match

اپنا تبصرہ لکھیں