شارجہ پولیس نے ایک غیر قانونی عرب بھکاری کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس سے 14 ہزار درہم جو پاکستانی 10 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں برآمد ہوئے۔ یہ شخص محض تین دن میں عوام کی ہمدردی کا فائدہ اٹھا کر اتنی بڑی رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق ایک مقامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ مسجد کے باہر ایک شخص مالی مشکلات کا دعویٰ کرتے ہوئے بھیک مانگ رہا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی شناختی تفصیلات چیک کیں تو معلوم ہوا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔شارجہ پولیس نے ایک غیر قانونی بھکاری کو گرفتار کرکئے بھاری رقم برآمد کرلی جو اس کی تین دن کی بھیک کی کمائی تھی 