شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ کی تنخواہ کتنی ہے

الی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ خان کی مقبولیت ناصرف بھارت، پاکستان اور ایشیائی ممالک میں ہے بلکہ دنیا بھر میں ان کے مداح موجود ہیں، یہاں تک کہ امریکی اداکار بھی شاہ رخ کے گرویدہ ہیں۔

کچھ روز قبل بھارتی میڈیا نے شاہ رخ خان کے کُل اثاثوں کے حوالے سے رپورٹ بھی شائع کی تھی جس کے مطابق 2024 میں تمام بالی وڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امیر ترین اداکاروں کی دوڑ میں شاہ رخ سرِ فہرست تھے۔

ہورون انڈیا رچ لسٹ کی جانب سے کیے گئے انکشاف کے مطابق رواں سال کنگ خان کی کل دولت 7300 کروڑ بھارتی روپے رہی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روی سنگھ کنگ خان کی حفاظت گزشتہ ایک دہائی سے کر رہے ہیں، وہ سالانہ 2.7 کروڑ روپے تنخواہ لیتے ہیں جو انہیں بھارتی سنیما کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا باڈی گارڈ بناتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں