آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق آل راؤنڈر کی رینکنگ میں صائم ایوب 4 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا کی اب دوسری پوزیشن ہے جب کہ افغانستان کے محمد نبی تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں ورون چکرورتھی کاپہلا نمبربرقرار ہے جبکہ پاکستان کےابرار احمد 3 درجےتنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پرچلے گئے بھارت کےکلدیپ یادیو 9 درجےبہتری کےبعد 12ویں اورپاکستان کے شاہین آفریدی 12 درجےترقی کے بعد 14ویں نمبر پر آگئے جبکہ سفیان مقیم 3 درجےتنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر چلے گئے۔اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 درجے بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے اور بھارت کے سنجو سیمسن 8 درجے ترقی کے بعد 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔سری لنکا کے پاتھم نسانکا 2 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے جب کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 2 درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 37 ویں نمبر پر اور محمد رضوان 3 درجے تنزلی کے بعد 41 ویں نمبر پر چلے گئے۔بابراعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 37 ویں اور محمد رضوان 3 درجے تنزلی کے بعد 41 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
