صاحبہ اور ریمبو کی شادی کے خلاف تھی. نشو بیگم

سینئر اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بیٹی صاحبہ اور ریمبو کی شادی کے خلاف تھیں۔نشو بیگم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران بیٹی اداکارہ صاحبہ اور ریمبو کی شادی سے متعلق کئی انکشافات کیے۔ان کا کہنا تھا کہ ریمبو سے شادی کرنا صاحبہ کا جنون تھا جس کے آگے بالآخر انہیں ہتھیار ڈالنے پڑے وہ اس شادی کے لیے اس لیے راضی نہیں تھیں کیونکہ بیٹی کو نازوں سے پالا تھا اور وہ چاہتی تھیں کہ اس کی شادی بہتر خاندان میں ہو۔نشو بیگم نے مزید کہا کہ جب یہ تمام باتیں صاحبہ کو سمجھائیں تو اس نے جواب دیا کہ وہ بھوکی رہ جائے گی لیکن ریمبو سے ہی شادی کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ بالآخر بیٹی کی ضد پر وہ راضی ہوگئیں اور دھوم دھام سے شادی کردی۔بعد ازاں چونکہ صاحبہ خود بھی خودمختار تھی اور ریمبو نے بھی ترقی حاصل کرلی، اس لیے ان کے حالات بہتر ہوگئے۔اداکارہ نے بتایا کہ بیٹی صاحبہ نے انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے بھی بہت ضد کی تھی اور یہاں تک بلیک میل کیا تھا کہ اگر فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہ ملی تو وہ اپنی جان لے لے گی۔نشو بیگم نے بتایا کہ وہ ریمبو اور صاحبہ کی شادی کے خلاف اس لیے تھیں کیونکہ صاحبہ نے فلموں میں کام کرنے کے لیے بلیک میل کرکے اجازت لی تھی لیکن ریمبو سے ملاقات کے بعد اس نے شادی کی ضد پکڑ لی اور فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔واضح رہے کہ نشو بیگم کی بیٹی صاحبہ افضل نے 90 کی دہائی میں اداکار اور کامیڈین جان افضل المعروف جان ریمبو سے شادی کی تھی دونوں کے دو نوجوان بیٹے بھی ہیں۔

صاحبہ اور ریمبو کی شادی کے خلاف تھی. نشو بیگم

اپنا تبصرہ لکھیں