صدر ٹرمپ کا وال اسٹریٹ جرنل کیخلاف 10ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے مالک روپرٹ مرڈوک اور دو صحافیوں کے خلاف کے خلاف 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائرکر دیا۔ مقدمہ اس خبر پر دائر کیا گیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جیفری ایپسٹین کو ان کی پچاسویں سالگرہ پر ملنے والے خطوط میں ایک ایسا خط بھی شامل تھا جس پر ٹرمپ کا نام درج تھا اور ایک برہنہ عورت کی خاکہ کشی کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کمسنوں سے جنسی تعلق میں ملوث بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کو سن 2003 میں اس کی 50 ویں سالگرہ پر تحفہ بھیجا تھا۔اخبار کا دعویٰ تھا کہ اس نے ٹائپ شدہ خط دیکھا ہے جس پر خاتون کی برہنہ تصویر کا اسکیچ ہے اور اس پر ٹرمپ نے ڈونلڈ لکھ کر دستخط کیے تھے تاہم صدر ٹرمپ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے ایپسٹین کو سالگرہ پر خط بھیجا تھا اور یہ بھی کہ انہوں نے تصویر بھی نہیں بنائی تھی۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے خبر شائع ہونے سے قبل ہی وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے مالک روپرٹ مرڈوک کو خبردار کر دیا تھا کہ یہ خط جعلی ہے اور اگر اسے شائع کیا گیا تو وہ مقدمہ کریں گے۔ صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ مرڈوک نے ذاتی طور پر انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اس معاملے کو سنبھال لیں گے مگر ظاہر ہے وہ ایسا نہ کر سکے۔صدر ٹرمپ نے فاکس کارپوریشن کےسربراہ روپرٹ مرڈوک کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ متمنی ہیں کہ روپرٹ مرڈوک کو عدالت میں پیش ہوکر گواہی دیتا دیکھیں۔یہ بہت دلچسپ تجربہ ہوگا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ جو زبان ان سے منسوب کی گئی ہے وہ بھی ان کی نہیں۔ وہ ایسے الفاظ لکھتے ہی نہیں۔ٹرمپ اس سے قبل بھی میڈیا اداروں کے خلاف کئی مقدمات دائر کر چکے ہیں

President Trump files $10 billion lawsuit against Wall Street Journal

اپنا تبصرہ لکھیں