جنگ بندی سے پہلے ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر شدید حملے کیے ہیں۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کے مطابق ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے 5 مرحلوں میں 11 میزائل داغ دیے اسرائیلی شہر بیر سبع میں 6 اسرائیلی ہلاک ہوگئے ایرانی حملے میں 15 اسرائیلی زخمی بھی ہوئے۔سرائیلی فوج کے مطابق صبح ایران سے متعدد میزائل داغے گئے۔ پہلے مرحلے میں ملک پر دو اور دوسری لہر میں چار میزائل داغے گئے۔ دوسری لہر میں داغے گئے میزائلوں میں سے ایک بیر شیبہ شہر کے ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس سے ٹکرایا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کی بیان کردہ جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے پہلے اسرائیل نے بھی تہران پر شدید حملے کیے۔ایرانی میڈیا کے مطابق کرج اور راجائی شہر میں بھی کئی زوردار دھماکے سنے گئے ہیں۔حملوں کے بعد تہران کے دو علاقوں کے شہریوں کو انخلاء کی نئی وارننگ جاری کی گئی ہے۔یران کے مختلف خبر رساں اداروں نے جوہری پروگرام سے منسلک ایک اعلیٰ عہدے دار محمد رضا صدیقی صابر کے قتل کی تصدیق کی ہے۔ صدیقی صابر کو گذشتہ رات صوبہ گیلان کے شہر آستانہ اشرفیہ میں اسرائیلی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
