نیو یارک میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے نکل کر اپنی گاڑی میں جا رہے تھے مگر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی قافلے کے باعث پولیس نے سڑکیں بند کر دیں اور میکرون بیچ سڑک پر پھنس گئے۔نیو یارک پولیس نے فرانسیسی صدر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کانوائے گزارنے کے لیے روکا۔میکرون اپنی گاڑی سے اترے اور پولیس اہلکار سے بحث کرنے لگے کہ انہیں آگے جانے دیا جائے لیکن اہلکار نے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ راستہ صرف امریکی صدر کے قافلے کے لیے بند ہے۔صدر میکروں کو پولیس کی جانب سے روکے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔اس پر میکرون نے مذاقاً فون اٹھایا اور ٹرمپ کو کال کر دی اور ہنستے ہوئے کہا ہیلو میں سڑک پر کھڑا ہوں کیونکہ سب کچھ آپ کے لیے رکا ہوا ہے اب ذرا راستہ کھلوا دیں.فرانسیسی صدر کچھ دیر نیویارک کی مصروف سڑکوں پر پیدل چلتے دکھائی دیے۔ فرانسیسی سفارتخانے کی طرف جاتے ہوئے انہوں نے عام شہریوں کے ساتھ ہنستے مسکراتے ہوئے تصاویر بھی بنوائیں۔
