عالمی شہرت یافتہ ریسلر ہلک ہوگن انتقال کر گئے

پروفیشنل ریسلنگ کی عالمی شناخت بننے والے معروف ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق لیجنڈ ریسلر کا انتقال فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔رپورٹ کے مطابق ہلک ہوگن نے گزشتہ ماہ دل کی سرجری کرائی تھی اور حالیہ ہفتوں میں صحت یاب ہو رہے تھے۔ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لیجنڈری ریسلر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کو یہ جان کر دکھ ہوا کہ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے ہال آف فیم میں شامل ہلک ہوگن اب ہم میں نہیں رہے پاپ کلچر کی ایک نمایاں شخصیت کے طور پرانہوں نے 1980 کی دہائی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کو عالمی سطح پر پہچان دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ ہلک ہوگن کا رنگ میں آکر اپنی شرٹ پھاڑنا اور فتح پر منفرد انداز میں جشن منایا کافی مشہور تھا۔ہلک ہوگن 1953 میں پیدا ہوئے ان کا شمار 1980 اور 1990 کی دہائی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے اسٹارز میں ہوا کرتا تھا۔ہلک ہوگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا تاہم وہ ہلک ہوگن کے نام سے مشہور تھے ۔انہوں نے کیریئر میں متعدد چیمپئن شپ ٹائٹلز اپنے نام کیے، 2005 میں ہلک ہوگن کو ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ میں‌ پہلی بار ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔ہلک ہوگن نہ صرف ریسلنگ رنگ میں بلکہ فلموں اور ٹی وی شوز میں بھی مشہور رہے۔

World-renowned wrestler Hulk Hogan has died.

اپنا تبصرہ لکھیں