علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد دھرنے مہنگے پڑ گئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد میں کیے جانے والے دھرنے مہنگے پڑ گئے. نجی ٹھیکیداروں نے نقصانات کے معاوضہ کے لیے وزیراعلٰیٰ ہاوس کے چکر لگانا شروع کر دیئے.وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے اسلام آباد دھرنے کے دوران کنٹینر، گاڑیوں اور ساؤنڈ سسٹم کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا.وزیر اعلی نجی ٹھیکیداروں کے کروڑوں روپے کے قرض دار ہوگئے ذرائع کے مطابق 4 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد جانے والے بلٹ پروف کینٹیر سے سامان اتارا گیا تھا کنٹینر اتار کر گاڑی اور دیگر دو گاڑیاں چار ماہ بعد واپس کی گئیں 26 نومبر کو بلٹ پروف کنٹینر کو آگ لگنے سے نقصان ہوا . ذرائع کے مطابق نجی ٹھیکیداروں نے نقصانات کے معاوضہ کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس کے چکر لگانا شروع کر دیئے ہیں ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فراز مغل کے مطابق ٹھیکیداروں نے نقصانات کا تخمینہ 10 کروڑ سے زائد کا لگایا گیا ہے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور 10 کروڑ روپے اپنی جیب سے ادا کر دیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں