علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کی تصدیق

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کی تصدیق کر دی۔ان کا کہنا تھا آرمی چیف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی اس ملاقات میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے۔علی امین گنڈا پور حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچےتو ًصحافیوں کے سوال پر انہوں نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے میری ملاقات سکیورٹی صورتحال سے متعلق تھی ان کا کہنا تھا آرمی چیف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی اس ملاقات میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بیٹھتے ہیں تو کچھ سوچ کر ہی بیٹھتے ہیں بیک ڈور مذاکرات کی ضرورت نہیں جب اوپن مذاکرات ہو رہے ہیں۔تاہم صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں شریک تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں