علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کردی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم منصوبے کی حمایت کردی۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سب کو مطمئن کرکے کالا باغ ڈیم جیسے منصوبے کو اپنےبچوں اور پاکستان کے مستقبل کےلیے بننا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیمز پر نقصانات کا 25 فیصد اخراجات کرتے تو سیلاب سے یہ تباہی نہ ہوتی ، خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیمز پر پہلے ہی دن سے کام شروع کیا تھا ، لکی مروت، کرک میں ڈیمز بن رہے ہیں ، پشاور میں ایسے ہی پراجیکٹ پر کام شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائیت کے چکر میں پورے پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا پورے ملک کے فائدے کو پیچھے نہیں دھکیل سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ سب کو مطمئن کرکے مستقبل کیلئے کالا باغ ڈیم جیسا منصوبہ بننا چاہیے علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ صوبوں کے تحفظات ختم کرکے قوم کے فائدے کے لیے کالا باغ ڈیم بنانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فائدے کو پیچھے نہیں دھکیلا جاسکتا سب کو مطمئن کرکے مستقبل کیلئے کالا باغ ڈیم جیسا منصوبہ بننا چاہیے علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ صوبوں کے تحفظات ختم کرکے قوم کے فائدے کے لیے کالا باغ ڈیم بنانا چاہیے۔

علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم منصوبے کی حمایت کردی

اپنا تبصرہ لکھیں