عمران خان سے بچ کر رہنا، خواجہ آصف کی محمود اچکزئی کو تنبیہ

خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی کے ذریعے بات چیت اس لیے کرنا چاہتے ہیں تا کہ وہ کل کو منکر ہو سکیں کہ میں نے تو بات ہی نہیں کی ، بات تو محمود اچکزئی کررہے تھے۔


خواجہ آصف نے محمود اچکزئی کو متنبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے بچ کر رہنا، وہ تو مُکر جائیں گے اور آپ کی ساری عمر کی ساکھ خراب ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر 9 مئی فالس فلیگ تھا تو بانی پی ٹی آئی اب اسٹیبلشمنٹ سے کیوں بات کرنا چاہتے ہیں؟ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہے یا ان کی مخالفت کرنی ہے، دونوں صورتوں میں وہ واضح فیصلہ کریں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی قیادت سے مذاکرات کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو مکمل اختیارات دیے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی سے بالواسطہ بات چیت کیلئے مسلم لیگ (ن) محمود خان اچکزئی سے رابطے میں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں