بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خود کو پارٹی کا پیٹرن انچیف مقرر کر دیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خا ن نے کہا کہ میں پارٹی کا پیٹرن انچیف ہوں گا۔احتجاج کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کریں گے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہاحتجاجی تحریک کی قیادت علی امین گنڈاپور کو نہیں سونپی جا رہی علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطوں کی تردید کر دی، انہوں نے کہا بہت ہوگیا معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پارٹی کے بانی نے کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک کی قیادت خود کریں گے بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فی الحال احتجاج کے آغاز کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا تاہم واضح کیا کہ وہ آئیندہ سے پارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے اور پارٹی کے تمام فیصلے وہی کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ بطور چیئرمین اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے لیکن فیصلہ سازی کا اختیار بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس ہو گا۔
