عمران نے باہر آنا ہوا تو فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا. علیمہ خان

اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی بی ٹی ائی عمران خان کہتے کہتے تھک گئے کہ میں عدالت کے ذریعے اپنے کیسز کا سامنا کر کے باہر نکلوں گا .عمران خان ڈیل کے تحت نہیں سرخرو ہو کر جیل سے نکلیں گے .عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ قوم نے عمران خان کا ساتھ دیا اور انھوں نے ڈیڑھ سال جیل میں بیٹھ کر مقدمات کا سامنا کیا ہے .علیمہ خان نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا ریفرنس جب ہائیکورٹ میں جائےگا تو دنیا کوپتہ معلوم ہوگا کہ یہ کتنا بڑا مذاق ہے. انہوں نے کہا کہ 250 بچوں کو مفت تعلیم دینا بانی پی ٹی آئی کا جرم ہے عمران خان باقی کیسز میں جیل کے اندر نہیں رہ سکے تو اس میں کیسے جیل میں رہیں گے.علیمہ خان نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کو عمران خان نے نامزد کیا ہے اور اپنے لوگ اس کے پیچھے لگ گئے ہیں سلمان اکرم راجا وہی کرے گا جو عمران خان کہے گا انہوں نے کہا کہ عمران خان بتا کر بھیجتے ہیں کہ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مذاکرات اگر کرنے ہوتے تو یہ خود ہی صبح 7 بجے جیل کھول دیتے ہیں اب بھی اگر مذاکرات کرنے ہوئے تو اپ دیکھ لینا فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں