عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج کا پلان

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عدلیہ کے حق میں احتجاج کا پلان دیدیا

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو اکتوبر کو میانوالی، فیصل آباداور بہاولپور میں احتجاج ہوگا ۔

5 اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا۔

4 اکتوبر جمعہ کو ڈی چوک میں احتجاج کریں۔

لندن پلان پر عمل کرتے ہوئے یہ پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتے ہیں ،مجھے بھی جیل میں ڈالا گیا۔

ہم نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا، یہ قانون ہمیں تحفظ دینے سے قاصر ہے۔

ہماری عورتیں جیلوں میں پڑی ہیں ،80 سالہ عورت پر پرچہ کاٹا گیا ،کسی کو تکلیف نہیں ہوئی۔

علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا اور صوبے کےعوام کو جگادیا۔

علی امین گنڈاپور نے درست کہا اب انقلاب آئے گا ،میرے موقف کو بھی عوام تک پہنچایا۔

ہم عدلیہ کا دفاع کریں گے، اور اپنی آزادی کی جدوجہد کریں گے۔

میری بیوی کو کئی ماہ سے جیل میں ہے رکھا گیا، یہ مجھے جیل میں توڑنا چاہتے ہیں،لوگ جیل سے نہ ڈریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں