پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی پارٹی کو چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے عمران خان سے ملاقات کے بعداڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی .ان کا کہنا تھا کہ جیل کا نظام ان قوتوں کے تابع ہے جن کا جیل کے نظام سے تعلق نہیں ان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی 6 ماہ میں بچوں سے چوتھی بات بات کروائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر چیف جسٹس کو خط لکھوں گا ہم یہ معاملہ ان کے سامنے رکھیں گے۔ بانی پی ٹی آئی س عمران خان نے کہ ہے کہ چیف جسٹس نے جو بات کی اسے آگے لیکر چلیں جیلوں میں جو نظام ہے وہ قانون کے منافی ہے. شیر افضل مروت کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شیر افضل پارٹی سے باہر ہو چکے ہیں وہ دو ٹوک فیصلہ ہے تبدیل نہیں ہو گا جس کسی نے بدکلامی کی جس نے زد وکوب کیا وہ پارٹی کا حصہ نہیں ہے.سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان افسردہ ہیں کرکٹ تکنیکی گیم ہے عوام کی وابستگی کو اگر کوئی مذاق سمجھتا ہے تو عوام کے جذبات کی تضحیک کر رہا ہے