انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور کر لی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے ملاقات کرانے کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔علاوہ ازیں آج اڈیالہ جیل کے کمرۂ عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔عمران خان سے بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور شیر افضل مروت بھی نے ملاقات کی.کیس کے دوران 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کی گئی جس کے بعد کیس میں نامزد 119 میں سے 118 ملزمان پر اب تک فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔