بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔ بعداں پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کو پولیس چوکی اڈیالہ جیل سے چھوڑ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری کو گزشتہ روز جیل افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے پرگرفتار کیا گیا۔ ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 سے حکام نے تحویل میں ل یاگیا تھا ۔فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر سے واپس باہر آئے تھے۔واضح رہے کہ فیصل چوہدری نے جمعرات کواڈیالہ جیل کے عملے سے تلخ کلامی کی تھی فیصل چوہدری جیل میں جانے پر تاخیر پر مشتعل ہوگئے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل چوکی منتقل کردیا گیا تھا ۔اس سے قبل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا قصور یہ ہےکہ میں عمران خان کی گفتگو باہر بیان کرتا ہوں۔