عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمرمیں چل بسے

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں آج صبح انتقال کر گئے۔پوپ فرانسس لمبی بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر اسپتال سے فارغ ہوئے تھے۔ اتوار کو انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقعے پر ملاقاتیں بھی کی تھیں پوپ فرانسس نے 2013 میں پوپ بینڈکٹ کے استعفے کے بعد عہدہ سنبھالا تھا۔فرانسس امریکہ سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ تھے۔ 741 عیسوی میں شام میں پیدا ہونے والے گریگوری سوئم کے بعد وہ روم کے پہلے غیر یورپی بشپ تھے۔بطور پوپ فرانسس نے کیتھولک چرچ میں کئی اصلاحات متعارف کروائیں لیکن اس کے باوجود وہ روایت پسندوں میں کافی مقبول رہے۔وہ مارچ 2013 میں اس عہدے پر منتخب ہوئے تھے۔وہ شان و شوکت کے بجائے عاجزی کو ترجیح دینے کے لیے پرعزم تھے۔ انھوں نے پوپ کی لیموزین کے بجائے دیگر کارڈینلز کو لے جانے والی بس میں سفر کرنے پر اصرار کیا۔نمونیا کے حملے کی وجہ سے انھیں آپریشن کروانا پڑا جس میں انکے پھیُپھڑوں کا ایک حصہ نکالنا پڑا۔ نمونیا کے اس حملے کے بعد انھیں زندگی بھر انفیکشن کا خطرہ رہا۔بطور کیمسٹ گریجویشن مکمل کرنے سے قبل نوجوان برگوگلیو نے نائٹ کلب میں باؤنسر اور فرش صاف کرنے کا کام کیا۔بعد ازاں وہ جے سیوٹ بن گئے۔ انھوں نے فلسفے کی تعلیم حاصل کی اور لٹریچر اور سائیکالوجی پڑھاتے تھے

Pope Francis, the spiritual leader of Christians, has died at the age of 88.

اپنا تبصرہ لکھیں