غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل.. اسرائیلی حملوں میں اب تک 41ہزار850فلسطینی شہید

حماس کی جانب سے طوفان الاقصیٰ حملے کے بعد اسرئیل کی جوابی کارروائی میں غزہ میں 7اکتوبر2023سےاب تک اسرائیلی حملوں میں 41ہزار850فلسطینی شہیدہوچکےہیں7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل میں کارروائی کی تھی جس میں 350 سے زائد اسرائیلی فوجیوں سمیت 1200 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے اس کارروائی کے دوران 250 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔اس کارروائی کے بعد اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا اور بعد میں اس کو وسعت دیتے ہوئے زمینی کارروائی کا بھی آغاز کردیا جہاں ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اسرائیلی سفاکیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 810 مساجد کو شہید کیا گیا ، اس کے علاوہ 800 اسکول بھی تباہ کئےفلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں تقریباً 10 ہزار لاشیں ابھی تک ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے غزہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے ، ملبہ ہٹانے کا کام مکمل ہونے میں 14 سال لگ سکتے ہیں .اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں بھی ایک مسجد پر بمباری کرکے چوبیس فلسطینیوں کو شہید کردیا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں سینتیس افراد شہید اور نوے زخمی ہوئے

اپنا تبصرہ لکھیں