فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے پراسٹارمر سے اختلاف کرتاہوں. ٹرمپ

برطانیہ کے وزیراعطم کیئر سٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ایک پیکج کا حصہ ہے امید ہے کہ ہمیں اس سنگین صورتحال سے دو ریاستی حل کی طرف لے جائے گا غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنانی چاہیے۔انہوں نے کہا غزہ میں امن قائم ہونا چاہیے اور ہم اس مقصد کے لیے عالمی سطح پر کردار ادا کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں نہیں اور اس معاملے پر میری اسٹارمر سے رائے مختلف ہے۔صدر ٹرمپ نے غزہ کے موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کو چاہیے کہ یرغمالیوں کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے انسانی جانوں کے تحفظ کو پہلی ترجیح قرار دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کی تاریخی مہمان نوازی پر ان کے شکرگزار ہیں برطانیہ کے ساتھ ہم نے بہترین ڈیل کی جو پہلے کبھی نہیں ہوئی، برطانوی وزیراعظم بہت اچھی ڈیلنگ کرتے ہیں میں نے سات جنگیں رکوائیں جس میں سے کچھ شدید تھیں ہم غزہ اور یوکرین کے تنازعات کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں روسی صدرپیوتن نے مجھے مایوس کیا۔قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ اور کیئر اسٹارمر نے برطانیہ اور امریکا کے درمیان ایک نئی ٹیکنالوجی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔

فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے پراسٹارمر سے اختلاف کرتاہوں. ٹرمپ

اپنا تبصرہ لکھیں