فواد خان کی بالی وڈ میں واپسی، بھارتی میڈیا نئی فلم کی تفصیلات سامنے لے آیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اسٹار فواد خان کی بالی وڈ میں واپسی سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعووں نے ایک بار پھر ان کے چاہنے والوں کی توجہ حاصل کر لی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ (2016) کے بعد فواد خان ایک بار پھر بالی وڈ میں واپسی کیلیے تیار ہیں۔ پاکستانی اسٹار آئندہ بھارتی اداکارہ ردھی ڈوگرا کے ساتھ ایک نئے تھیٹر پراجیکٹ میں کام کریں گے۔

فواد خان اور ردھی ڈوگرا کامیڈی ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ پروجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے حتمی شکل دینا باقی ہے۔

رپورٹ میں ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو ایک ڈرامے میں کاسٹ کیا جائے گا جبکہ ان کے معاون کرداروں کی کاسٹنگ باقی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فلم کیلیے کاغذی کارروائی مکمل ہو چکی، فواد خان اور ردھی ڈوگرا فلم میں رومانوی کردار ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق فلم کے ہدایتکار کی شناخت بھی خفیہ رکھی گئی ہے، پروجیکٹ کیلیے شوٹنگ اس سال کے آخر تک شروع ہو جائے گی جبکہ اسے اگلے سال کے آخر یا 2026 کے آغاز تک سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا جا سکتا ہے۔

فلم کی شوٹنگ بھارت میں نہیں بلکہ نیویارک اور لندن سمیت مختلف بین الاقوامی مقامات پر ہوگی۔

یاد رہے کہ فواد خان نے 2014 میں بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ساتھ فلم ’خوبصورت‘ سے بھارتی انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ فلم میں بہترین اداکاری کی بدولت انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں