پاکستان کے معروف اداکار اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے اپنی بیوی ثنا فہد کے بعد دوبارہ شادی کر لی ہے۔ س شوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق فہد کی دوسری شادی حنا امان سے ہوئی ہے جو خود بھی ایک پروڈیوسرہیں اور بیک سیٹ فلمز کی مالک ہیں۔فہد اور ان کی اہلیہ ثنا فہد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دونوں کی دوستی اور محبت کالج کے زمانے سے ہے اور یہی رشتہ بعد میں ازدواجی زندگی میں ڈھلا۔اس جوڑے کے دو بچے بھی ہیں جن میں بیٹی فاطمہ اور بیٹا موسیٰ شامل ہیں مداح اکثراس فیملی کو ایک خوشحال اور مثالی خاندان کے طورپردیکھتے ہیں۔اگرچہ یہ خبرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے لیکن اداکار نے اب تک اس حوالے سے کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔تاہم حالیہ دنوں یہ قیاس آرائیاں سامنے آئی ہیں کہ فہد اورثنا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے اوراسی پس منظرمیں فہد نے مبینہ طور پردوسری شادی کرلی ہے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی ان کے حوالے سے دوسری شادی کی خبریں منظرِ عام پر آ چکی ہیں لیکن بعد میں خاموشی کے ساتھ یہ افواہیں دم توڑتی رہی ہیں۔
