پاکستانی آرمی چیف سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے کیوں کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے میں پاکستان کوپسند کرتا ہوں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی ہے پاکستان ایران کو دیگر لوگوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر جانتا ہے وہ اس صورتحال پر خوش نہیں ہیں۔واضح رہے کہ صدرٹرمپ اورفیلڈ مارشل عاصم منیرکی وائٹ ہاؤس میں ظہرانے پر ملاقات میں سیکریٹری خارجہ مارکوروبیو اور اسٹیوویٹکوف بھی ملاقات میں شریک تھے۔ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ بھی وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔پہلے سے طے شدہ ایک گھنٹہ دورانیہ کی میٹنگ دو گھنٹے تک جاری رہی۔پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کو اسلام آباد میں ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت بھی دے دی۔
