فیلڈ مارشل عاصم منیراگلے پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسزہونگے

پاکستان کی قومی اسمبلی نے جمعرات کی رات ملک کے آرمی ایکٹ میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دی ہے جس کے بعد موجودہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ناصرف چیف آف ڈیفینس فورسز کا نیا اور اضافی عہدہ سونپا جائے گا بلکہ ان کی مدت ملازمت سمیت فوج کے مختلف معاملات میں تبدیلیاں ہوں گی۔مجوزہ آرمی ایکٹ کے مطابق آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹیفکیشن جاری ہو گا نئے نوٹیفکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت اگلے پانچ سال کے لیے دوبارہ سے شروع ہوگی.صدر آصف علی زرداری نےبھی 27ویں آئینی ترمیم بِل پر دستخط کر دئیے ہیں ترمیم کے آئین کا حصہ بننے کے بعد قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ، ائیر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ترمیمی بل بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔ 27 نومبر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا اور عاصم منیر بری فوج کے ساتھ ساتھ فضائیہ اور بحریہ کے بھی مشترکہ چیف آف ڈیفینس فورسز بن جائیں گے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی تحفظ دیا گیا ہے آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گےعہدے کی مدت 5 سال ہو گی۔ترمیم کے مطابق اس نئے عہدے کے نوٹیفیکیشن کے بعد مدت ملازمت نئے سرے سے شروع ہو گی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ہی پاکستانی پارلیمان کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینیٹ نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت 2027 تک رہنی تھی۔ تاہم حالیہ آرمی ایکٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اب یہ مدت ملازمت بڑھ جائے گی۔اس ترمیم کے بعد چیف آف ڈیفینس سٹاف کی تقرری کا نیا نوٹیفیکیشن جاری ہوگا اور فوج کے سربراہ کی پانچ سالہ مدت میعاد تاریخِ اجرا سے شروع ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں