لاس اینجلس کی آگ دیگر شہروں تک پھیلنے کی وارننگ جاری

لاس اینجلس کے جنگل سے شہر تک پھیلنے والی آگ سے 60 لاکھ امریکیوں کو خطرے کا سامنا ہے چند گھنٹوں بعد ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی پیشگوئی نے ہلچل مچا دی. آگ لاس اینجلس سے باہر دیگر شہروں تک پھیلنے کی وارننگ جاری کردی گئی۔لاس اینجلس کے رہائشی اور جنگلاتی علاقوں میں لگی آگ پر اب تک قابو نہ پایا جاسکا ۔ آتشزدگی سے پچیس افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔تیز ہواؤں کے باعث امریکی حکام نے جنوبی کیلیفورنیا کے ہزاروں کو انخلاء کی نئی ہدایات جاری کردی ہیں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران طاقتور ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے آگ مزید خطرناک صورتحال پیدا کرسکتی ہے تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں 60 لاکھ امریکیوں کو شدید آگ کے خطرات کا سامنا ہے.محکمہ موسمیات اور ماہرین کے مطابق تیز ہوائیں آگ کی شدت کم نہیں ہونے دے رہیں دو دن سے ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت کم ہوگئی تھی تاہم بدھ کو اب سے چند گھنٹے بعد لاس اینجلس کی آگ اب دوسرے قریبی شہروں تک پھیلنے کی پیشگوئی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جنوبی کیلیفورنیا کے دیگر شہروں تک یہ آگ پھیل سکتی ہے۔آتشزدگی سے جنوبی کیلیفورنیا کا بیشتر حصہ بھی خطرے کی زد میں ہےتھکے ہارے اور پریشان رہائشیوں کو مختصر نوٹس پر انخلاء کے لیے تیار رہنے کی وارننگ دی گئی ہے ریاست کے 10 شہروں کی انتظامیہ کے پاس لاس اینجلس سے زیادہ عملہ موجود ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی فائر ڈپارٹمنٹ ان عوامل کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہوگا جن کی وجہ سے آگ لگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں