لاس اینجلس ہنگامے.ٹرمپ کا گورنر کو گرفتار کرنے اور گورنر کا وفاق کے خلاف مقدمے کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسیوں کے خلاف ریاست کیلیفورنیا میں پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ لاس اینجلس میں مظاہرین نے گاڑیاں نذر آتش کر دیں جبکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے ٹرمپ کی جانب سے گارڈز کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں نہ تو بغاوت کا خطرہ تھا اور نہ ہی کسی بیرونی مداخلت کا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کیلیفورنیا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ صدر ٹرمپ نے اس بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کیلیفورنیا کے گورنر کو گرفتار کرنا پڑے گا۔صدر ٹرمپ نےکہا گورنر نیو زوم نااہل ہیں ضرورت پڑنے پر کیلیفورنیا میں مزید نیشنل گارڈ بھیج سکتے ہیں۔ اعتراضات کے باوجود اپنے فیصلے پر قائم ہوں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو کیلی فورنیا میں مزید نیشنل گارڈز تعینات کریں گے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ملک میں خانہ جنگی شروع ہو لاس اینجلس کے مظاہرے بغاوت میں بدل سکتے ہیں۔یو ایس ناردرن کمانڈ نے اعلان کیا کہ لاس اینجلس کے علاقے میں وفاقی عملے اور املاک کی حفاظت کے لیے تقریباً 700 میرینز کو متحرک کیا گیا ہے اس کے علاوہ پینٹاگون نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے آخر میں دی گئی ابتدائی ہدایت کے بعد مزید 2 ہزار نیشنل گارڈ فوجیوں کو علاقے میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

Los Angeles riots. Trump threatens to arrest governor and governor may sue federal government

اپنا تبصرہ لکھیں