لاہور میں گداگر خاتون سے نشے میں دھت پولیس اہلکار کی زیادتی کی کوشیش

لاہور کے علاقے مناواں میں معذوربھکاری خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشیش کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔نیوز ویلی کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے نشے کی حالت میں مناواں میں ایک ویران سڑک پر گداگر خاتون کو روکا اور اسے گھسیٹ کر قریبی کھیتوں میں لے گیا جہاں اس نے مدد کے لیے شور مچایا جسے سن کر مقامی شخص ساجد علی سمیت کچھ لوگ خاتون کو بچانے موقع پر پہنچ گئے۔لوگوں کو کھیتوں کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھ کر نشے میں دھت پولیس اہلکار نے پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے سجاد زخمی ہوگیا. ملزم پولیس اہلکار نے روکنے اور ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔اس شخص کو بعد میں ٹانگ میں گولی لگنے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں