امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کا تھری پیس سوٹ خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے صدر زیلنسکی نے اپنی فوج کے ساتھ یکجہتی کے لیے ہمیشہ فوجی جیکٹ اور ٹی شرٹ پہنتے آئے ہیں۔ امریکی صدر سے ملاقات کے موقع ہر وہ کوٹ پہن کر وائٹ ہاؤس آئے۔ 6 ماہ قبل وہ پہلی بار صدر ٹرمپ سے ملنے امریکا آئے تھے تب بھی وہ فوجی ٹی شرٹ میں ملبوس تھے جس پر ٹرمپ کی گئی تنقید نے عالمی توجہ حاصل کرلی تھی۔اُس وقت امریکی صحافی برائن گلین نے صدر زیلنسکی سے کہا تھا کہ آپ دنیا کے سب سے طاقتور دفتر آئے ہیں اور سُوٹ نہیں پہنا کیا آپ کے پاس کوٹ نہیں ہے اس ملاقات کے دوران ایک بار پھر امریکی رپورٹر نے زیلینسکی کے لباس پر تبصرہ کیا۔صحافی برائن گلین نے زیلینسکی کی تعریف کرتے ہوئے کہا آپ اس سوٹ میں بہت شاندار لگ رہے ہیں۔صحافی کی اس تعریف پر امریکی صدر نے کہا میں نے بھی صدر زیلنسکی سے یہی کہاپھر ٹرمپ نے صحافی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صدر زیلنسکی سے کہا کہ یہ وہی ہیں جو گزشتہ ملاقات میں آپ پر حملہ آور ہوئے تھے۔جس پر ولوودیمیر زیلنسکی نے اس صحافی کو برجستہ جواب دیا کہ میں نے تو اس بار لباس بدل لیا لیکن آپ ابھی تک ان ہی پرانے کپڑوں میں ہیں۔
