لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چھتیس افراد جاں بحق اور ایک سو پچاس زخمی ہوئے۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق، حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا اور اسرائیل نے بیروت کے مشرق میں وادی بیکا میں فضائی حملے کیے۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے چند گھنٹوں میں کئی رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا اور جنوبی لبنان کے مضافاتی علاقے دحیہ کا بیشتر حصہ کھنڈرات میں پڑ گیا۔
دوسری جانب شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی فضائی حملے میں سات افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق میسا کے نواحی علاقے میں رہائشی عمارت پر حملہ ہوا، علاقے میں نجی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق حملے کا آغاز گولان کی پہاڑیوں سے ہوا اور اس میں تین راکٹ شامل تھے۔