شمال مغربی لندن کے علاقے برینٹ میں ایک افسوسناک واقعے میں پاکستانی نژاد ماں اور اس کے 3 بچے مکان میں آگ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئے جن میں 43 برس کی خاتون اور ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا، اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہوئے ہیں برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو ہفتے کی رات تقریباً ایک بجکر 20 منٹ پر اسٹون برج کے علاقے ٹلٹ کلوز میں آگ لگنے کی اطلاع دی گئی جائے وقوعہ پر 43 سالہ خاتون، 15 سالہ لڑکی اور 2 لڑکے جن کی عمریں بالترتیب 8 اور 4 سال تھیں، مردہ حالت میں پائے گئے، آتشزدگی کے نتیجے میں3 منزلہ 2 متصل مکانات مکمل طور پر جل گئے۔رپورٹ کے مطابق اسی خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق41 برس کے مرد کو جائے وقوعہ سے قتل کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے ملزم اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ آتشزدگی کی وجوہات اور محرکات کا پتہ چلایا جا سکے۔متاثرہ خاندان تقریباً 20 سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔
