محکمہ خارجہ کی امریکا میں داخلے پر پابندی کیلئے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید

امریکی محکمہ خارجہ نے امریکا میں داخلے پر پابندی کے لیے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید کر دی۔بدھ کو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس سے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ کئی دنوں سے جس فہرست کا انتظار ہو رہا ہے اس کا کوئی وجود نہیں صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکی سلامتی کےلیے جائزہ لیا جارہا ہے کہ ویزا مسائل سے کس طرح نمٹنا ہے اور کسے داخلے کی اجازت دینی ہے جب یہ جائزہ مکمل ہوگا تو ہم اس بارے میں بات کرسکیں گے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے گزشتہ دور کی طرح سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہےجس سے افغانستان اور پاکستان سمیت متعدد ممالک متاثر ہوں گے۔محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی فوج کےلیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے والے افغان باشندوں کے امریکا میں بسانے کے منصوبے پر کاربند رہنے کا عزم پر قائم ہیں

State Department denies listing countries to ban entry into US

اپنا تبصرہ لکھیں