محکمہ موسمیات نے سندھ میں فی الحال مون سون بارشوں کا امکان مسترد کردیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اگست میں سندھ میں معمول سے کم بارش ہوسکتی ہیں فی الحال کوئی بھی مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوتا نظر نہیں آرہا۔محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ 3 روز شہر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی اور ضلع تھرپارکر میں کہیں کہیں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔