مذاکرات آخری مراحل میں ہیں. حماس نے یرغمالی رہا نہ کیے تو سنگین نتائج ہوں گے. ٹرمپ

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس سے سنجیدہ بات چیت کررہے ہیں اب انہیں تمام یرغمالیوں کو ایک ہی بار رہا کرنا پڑے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو سخت اقدامات کئے جائیں گے۔امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حماس نے 20 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور حال ہی میں کچھ ایسے خبریں سامنے آئیں کہ کچھ یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں امید ہے کہ یہ خبر غلط ہو۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے حماس سے کہا ہے کہ تمام یرغمالیوں کو ایک ساتھ اور فوراً رہا کرو تو آپ کے حق میں بہت بہتر چیزیں ہوں گی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی ٹیم بشمول اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر نے پہلے بھی کئی یرغمالیوں کی رہائی میں کردار ادا کیا لیکن جب آخری 10 یا 20 یرغمالیوں کی بات آتی ہے تو اُنہیں نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس کے لیے یا تو بڑے فیصلے کرنے پڑتے ہیں یا پھر جھکنا پڑتا ہے۔انھوں نے اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کے حق میں جاری بڑے مظاہروں کو بھی نیتن یاہو کی حکومت کے لیے مشکل قرار دیا کیونکہ ان کے بقول اس سے جنگ جاری رکھنا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔

مذاکرات آخری مراحل میں ہیں. حماس نے یرغمالی رہا نہ کیے تو سنگین نتائج ہوں گے. ٹرمپ

اپنا تبصرہ لکھیں