مریخ پر جانے والے اسٹار شپ راکٹ کی نویں آزمائشی پرواز بھی ناکام

ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کے اسٹار شپ راکٹ کی نویں آزمائشی پرواز بھی ناکام ہوگئی۔راکٹ پرواز کے 30 منٹ بعد تباہ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کی نویں تجرباتی پرواز اسٹار شپ فلائٹ 9 خلاء میں پرواز کے 30 منٹ بعد کنٹرول کھو بیٹھی اور فضا میں واپس داخل ہوتے ہی تباہ ہو گئی۔اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد اس میں مسائل آنے لگے۔ راکٹ کا پہلا حصہ جسے بوسٹر کہتے ہیں پانی میں گِر کر محفوظ انداز میں واپس آنا تھا، مگر وہ ہوا میں ہی پھٹ گیا۔ دوسرا حصہ جسے اسٹار شپ کہا جاتا ہے خلا میں اپنی منزل کی طرف گیا، لیکن وہاں جا کر اس کا کنٹرول ختم ہو گیا۔ آخر میں یہ حصہ بھی بحرِ ہند میں جا گِرا۔اس حوالے سے امریکی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اسٹارشپ 9 ویں مشن کی بےضابطگی سے آگاہ ہیں فی الحال اس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔راکٹ 403 فٹ لمبا تھا اور پچھلی تمام آزمائشی پروازوں سے زیادہ دور تک پہنچنے میں کامیاب رہا، تاہم خلاء سے واپسی پر پھٹ گیا۔ایلون مسک نے اس ناکامی کے باوجود کہا ہے کہ اگلے تین تجرباتی مشنز کی رفتار تیز کی جائے گی ہر 3 سے 4 ہفتوں میں ایک لانچ کیا جائے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایک تجرباتی مشن تھا اور ایسی ناکامیاں ہمیں سیکھنے کا موقع دیتی ہیں ہمارا مقصد انسان کو مریخ تک لے جانا ہے.واضح رہے کہ اسٹارشپ کی یہ نویں پرواز تھی جس میں سے 4 پہلے بھی ناکامی سے دوچار ہو چکی ہیں.

The ninth test flight of the Starship rocket to Mars also failed.

اپنا تبصرہ لکھیں