لاہور میں بنائی گئی بائیکر لین کی حقیقت پہلی ہی بارش میں کھل کر سامنے آگئی ہے، چند گھنٹوں کی بارش نے سڑک پر لگایا گیا سبز رنگ دھو ڈالا۔لاھور میں وزیر اعلٰیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سڑکو ں کے کنارے پر سبز اور نارنجی رنگ کی لین بنائی گئی تھی لاہور میں پہلی بائیکر لین تعمیراتی کام مکمل کرکے سات فروری کو موٹر سائیکل سواروں کیلئے کھول دی گئی تھی۔چین کے دارالحکومت بیجنگ کی طرز پر لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستہ مختص کیا گیا تھا . مطابق لاہور میں پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پُل تک بائیکر لین کا آغاز کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ جلد بازی میں مکمل کیا گیا اور اس میں غیر معیاری رنگ استعمال ہوا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سڑک پر رنگ کرنے والی کمپنی کے فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ اس منصؤبے کی تکمیل پر و زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ شہری اپنے تعاون اور نظم و ضبط سے آزمائشی منصوبہ کامیاب بنائیں تاکہ زندگی کا تحفظ ہو اور حادثات میں کمی واقع ہو۔