مشرقی و جنوبی لبنان اسرائیل کے شدید حملوں کی زد میں

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے جنوب میں واقع شہر النبطیہ میں الضراریہ اور انصار کے قصبوں کے درمیان واقعے علاقوں اور وادیوں پر 30 منٹ میں 80 سے زائد فضائی حملے کیے۔

حملوں میں عبہ، جبشیت، الشرقیہ، النمریہ، کیفرتنبیت ، نباتیہ الفوقہ ، دیر الزہرانی، رومین، حمین الفوقہ، یخمور، ارنون اور سجد قصبوں کے اطراف اور کیفر رومین ہائی وے التفاح کے علاقے کی پہاڑیوں اور الریحان پہاڑ کو نشانہ بنایا گیا۔

ملک کے مشرق میں کئی علاقوں جیسے کہ بقہ شمستار، بودائی، النبی شیت اور بعلبک میں فضائی حملے کیے ہیں۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں الدلافہ کے مضافات میں دریائے لیتانی اور سور کے مشرق میں واقع علاقوں پر بھی شدید بمباری کی۔

20ستمبر کو دارالحکومت بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں 3 بچوں اور 7 خواتین سمیت 45 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس کے 15 ارکان بشمول ایک سینئر فوجی کمانڈر ابراہیم عقیل اس حملے میں مارے گئے تھے۔17-18ستمبر کو لبنان میں پیجرز اور ریڈیو کے دھماکے اور اس کے بعد بیروت میں ہونے والے حملے میں کل 84 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔۔۔

اپنا تبصرہ لکھیں