مصطفیٰ عامر کیس. سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ عامر کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ریمانڈ کی چاروں درخواستیں منظور کرلیں ۔ٹرائل کورٹ کا ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ریمانڈ کی چاروں درخواستیں منظور کرلیں۔سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ پراسیکیوشن کی انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے مختصر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے پراسیکیوشن کی چاروں درخواستیں منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے 10 اور 11 فروری کے احکامات کالعدم قرار دے دیے۔عدالتی حکم نامے کے مطابق کیس کے تفتیشی افسر ملزم ارمغان عرف آرمی کو پولیس ریمانڈ کے لئے انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2 میں پیش کریں انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2 پراسیکیوشن کی چاروں درخواستوں پر قانون کے مطابق نئے احکامات جاری کریں، تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

The case of Mustafa Amir. The Sindh High Court annulled the decision of the trial court

اپنا تبصرہ لکھیں