مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کا سینے تکلیف پر جناح اسپتال میں معائنہ

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو ایف آئی اے حکام نے سینے میں تکلیف کی شکایت پر جناح اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال میں ابتدائی طبی معائنے کے بعد ملزم کو دوبارہ ایف آئی اے حکام کی تحویل میں واپس منتقل کر دیا گیا۔بعدازاں ملزم ارمغان کو منی لانڈرنگ کیس میں پیش کیا گیا، جہاں ایف آئی اے حکام نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔سماعت کے دوران ارمغان نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے ایف آئی اے نے نہیں مارا آپ کے حکم پر میرا میڈیکل بھی کرایا گیا ہے۔ ملزم نے مزید کہا کہ اس کی اپنی والدہ سے ملاقات ہو چکی ہے اور انہوں نے والدہ کے کہنے پر خرم عباس اعوان ایڈووکیٹ کے وکالت نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ارمغان کے خلاف مقدمات کا عبوری چالان جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دی جائے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے برآمد کیے گئے 18 لیپ ٹاپس کا پنجاب فرانزک لیبارٹری سے معائنہ کروانا باقی ہے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 اپریل تک توسیع کر دی۔

Mustafa murder case main accused Armaghan shifted to Jinnah Hospital due to chest pain

اپنا تبصرہ لکھیں