عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا کو پیٹ کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کر لیا گیا جس کی وجہ سے انہیں اپنے ورلڈ ٹور کے تحت پیرو میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی کرنا پڑا۔ جبکہ انہوں نے پیرو میں شیڈول تمام کنسرٹس بھی منسوخ کردیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں گلوکارہ شکیرا نے کہا کہ وہ اسپتال میں ہیں ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ آج پرفارم نہ کرنے پر دکھی ہیں وہ جلد پیرو کے عوام سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں۔شکیرا نے اپنا ورلڈ ٹور 11 فروری کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو سے شروع کیا تھا اور 19 فروری کو پیرو میں پرفارم کرنا تھا۔ ان کے شیڈول کے مطابق وہ 20 سے 27 فروری تک اپنے آبائی ملک کولمبیا میں پانچ کنسرٹس کرنے تھے جن میں سے تین ان کے آبائی شہر بارانکیا میں جبکہ 12 مارچ کو وہ میکسیکو میں پرفارم کرتی .مداح اب شکیرا کی جلد صحت یابی اور کنسرٹ کی نئی تاریخ کے اعلان کے منتظر ہیں جبکہ گلوکارہ بھی جلد اسٹیج پر واپسی کے لیے پرامید ہیں۔